چہلم شہدائے کربلا ،مرکزی جلوس کے راستے کی صفائی آپریشن مکمل
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی نے چہلمِ شہدائے کربلا کے مرکزی جلوس کے موقع پر زیرو ویسٹ ماحول کی فراہمی کے لیے خصوصی صفائی آپریشن مکمل کرلیا۔
جلوس کے مرکزی روٹ، امام بارگاہوں، ملحقہ گلیوں، سڑکوں اور اطراف کے علاقوں میں بھرپور صفائی، مکینیکل سوئیپنگ، واشنگ، چونے کا چھڑکاؤ، نالیوں کی ڈی سلٹنگ، ویسٹ کنٹینرز کی واشنگ اور جراثیم کش اسپرے کیا گیا تاکہ عزاداروں کو صاف، محفوظ اور صحت مند ماحول میسر آ سکے ، چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر تمام صفائی عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے ، ورکرز جلوس کے آغاز سے قبل روٹ کی مکمل صفائی، مکینیکل واشنگ، سوئیپنگ، چونے کا چھڑکاؤ، نالیوں کی ڈی سلٹنگ اور ویسٹ کنٹینرز کی صفائی کا کام مکمل کرینگے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments