مہنگائی کے خلاف 6اگست کو اسلام آباد میں مظاہرہ کرینگے ،قدسیہ ناموس
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )نااظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد قدسیہ ناموس نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام۔۔۔
بالخصوص خواتین، مزدوروں، تنخواہ دار طبقے اور کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن چکا ہے ۔ ان حالات کے خلاف 6اگست کو 4بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر خواتین کا احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائے گا۔ مظاہرے میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن خصوصی شرکت کریں گے اور شرکاء سے خطاب کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments