وزیراعظم ایوارڈز 2026:ورچوئل یونیورسٹی کے دو طلبہ پاکستان کے ٹاپ 10میں شامل
اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) ورچوئل یونیورسٹی پاکستان کے دو طلبہ کو وزیراعظم ایوارڈز 2026 کے لیے ملک بھر کے 10 نمایاں افراد میں منتخب کیا گیا ہے ۔ یہ اعزاز ان کی ذاتی جدوجہد اور۔۔۔
کامیابیوں کے ساتھ ساتھ آن لائن تعلیم کے دائرہ کار اور اثرات کا بھی مؤثر اظہار ہے ۔بی ایس کمپیوٹر سائنس کے گریجویٹ عزیر واصف اور بی بی اے کے طالبعلم میرانائی محسود نے اپنی اپنی زندگی کے متاثر کن سفر کے ذریعے قومی سطح پر نمایاں مقام حاصل کیا۔ میرانائی محسود کا وزیرستان سے کامیاب کاروباری شخصیت بننے تک کا سفر خصوصی طور پر قابلِ تحسین ہے ، جبکہ عزیر واصف نے کمپیوٹر سائنس کی اپنی تعلیم کو ایک ایسی ٹیکنالوجی کمپنی کے قیام میں بروئے کار لایا جو بین الاقوامی سطح پر کام کر رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments