بارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں سمیت نالہ لئی کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ، واسا

بارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں سمیت  نالہ لئی کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ، واسا

راولپنڈی (اے پی پی)واسا راولپنڈی کا عملہ مون سون کی بارشوں کے دوران ہیوی مشینری کے ہمراہ فیلڈ میں موجود اور نکاسی آب کے انتظامات کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے ۔۔۔۔

منیجنگ ڈائریکٹر واسا راولپنڈی عزیز اﷲ خان نے بتایا کہ تمام نشیبی علاقوں ڈھوک کھبہ، جاوید کالونی اور آریا محلہ کو کلیئر کر دیا گیا ہے جبکہ نالہ لئی کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کا بہا 7 فٹ جبکہ گوالمنڈی کے مقام پر 6 فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش گولڑہ کے مقام پر 114 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...