روس اور کامسٹیک کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل کی قیادت میں وفد کی روسی سفیر سے ملاقات
اسلام (الماس حیدر نقوی)روس اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی سائنسی و تکنیکی تعاون کی قائمہ کمیٹی (کامسٹیک) نے سائنسی، تکنیکی اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں باہمی تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے کامسٹیک کے وفد کا استقبال کیا، جس کی قیادت کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر اقبال چودھری نے کی۔ملاقات کے دوران روس کی جانب سے او آئی سی کے مبصر ریاست کی حیثیت سے کامسٹیک اور روس کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر اقبال چودھری نے روس کے ساتھ جاری مفید تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے کازان فیڈرل یونیورسٹی اور روسی ایسوسی ایشن آف ارتھ کویک انجینئرنگ اینڈ پروٹیکشن اگینسٹ نیچرل اینڈ مین میڈ ہیزرڈز کے ساتھ شراکت داری کا خصوصی ذکر کیا ۔روسی سفیر البرٹ خوریف نے او آئی سی اور مسلم ممالک، بشمول پاکستان، کے ساتھ کثیرالجہتی روابط اور تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے روس کے عزم کا اعادہ کیا۔ فریقین نے مشترکہ منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے باقاعدہ رابطے برقرار رکھنے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments