ایبٹ آباد ،گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف ہزارہ ایکشن کمیٹی کا احتجاج

ایبٹ آباد ،گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف ہزارہ ایکشن کمیٹی کا احتجاج

شاہراہِ ریشم تین گھنٹے تک بند رہی ،سوئی گیس حکام کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم

ایبٹ آباد(نمائندہ دنیا )سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ ایبٹ آباد کی جانب سے کی جانے والی لوڈ شیڈنگ پر ہزارہ ایکشن کمیٹی کی جانب سے احتجاج، شاہراہِ ریشم تین گھنٹے تک بند رہی ،مذاکرات کے بعد مطالبات تسلیم کرنے کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا ۔ دوسری جانب سوئی ناردرن گیس کے ترجمان سجاد سواتی نے بتایاتمام گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل 24گھنٹے فراہمی جاری ہے ۔اس کے باوجود اگر گیس کی فراہمی میں کوئی مسلہ ہو تو ہماری ہیلپ لائن 1199 پر اطلاع دیں، بین الاقوامی مسائل اور آر ایل این جی کو سسٹم میں شامل کرنے کی وجہ سے سپلائی عارضی طور پر متاثر ہوئی۔شمالی وزیرستان میں دو مین فیڈرز میں خرابی سے ٹرانسمیشن لائن کا پریشر متاثر ہوا اور گیس کی فراہمی میں تعطل آیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...