جوئے کی محفل پر پولیس کا چھاپہ 8قمار باز گرفتار، لاکھوں کا سامان برآمد
چکوال(این این آئی)تھانہ صدر پولیس نے بکھاری کلاں میں خان حویلی (کباڑ خانہ)میں مبینہ جوئے کی محفل پر کارروائی کرتے ہوئے 8قمار بازوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 6 موٹر سائیکلیں، 8موبائل فون، جن کی مجموعی مالیت 8لاکھ 31ہزار 640روپے ہے ، اور جوئے میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments