اے سی جہلم کا ریڈراور پی اے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

اے سی جہلم کا ریڈراور پی اے  رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

کھیوڑہ (نمائندہ دنیا) جہلم تھانہ اینٹی کرپشن نے اسسٹنٹ کمشنر جہلم کے ریڈر اور پی اے کو ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔۔۔

ممیان کے رہائشی منیب نے اینٹی کرپشن حکام کو درخواست دی کہ اسسٹنٹ کمشنر جہلم کے ریڈر اظہر نسیم اور اسسٹنٹ کمشنر جہلم کے پرائیویٹ اسسٹنٹ (PA) فضل ندیم نے نشاندہی رپورٹ جاری کرنے کے عوض ایک لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اور سرکل آفیسر اینٹی کرپشن جہلم اعجاز شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سینئر سول جج جہلم قادر حسین بٹ کی نگرانی میں کامیاب ٹریپ ریڈ کیا۔ کارروائی کے دوران مبینہ طور پر رشوت کی رقم مبلغ ایک لاکھ روپے کے نشان زدہ نوٹ اظہر نسیم اور فضل ندیم کے قبضے سے برآمد کر لیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...