راولپنڈی مزید دو ایس ایچ اوز معطل، چارج شیٹ جاری
راولپنڈی(اے پی پی)سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے چارج سنبھالتے ہی راولپنڈی پولیس میں کرپشن، اختیارات سے تجاوز، غیر قانونی سرگرمیوں کی پشت پناہی اور شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی دیگر شکایات پر محکمانہ کارروائی کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔
ایس ایچ او آر اے بازار اور ایس ایچ او چکلالہ کے خلاف سنگین نوعیت کے الزامات سامنے آنے پر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ دونوں ایس ایچ اوز پر کرپشن سمیت غیر قانونی سرگرمیوں کی پشت پناہی اور اختیارات سے تجاوز کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، جس پر انہیں معطل کرکے کلوز لائن کیا گیا اور باقاعدہ چارج شیٹ جاری کردی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments