منی ڈیمز کی الاٹمنٹ ،27کاشتکاروں کے نام قرعہ نکل آیا

منی ڈیمز کی الاٹمنٹ ،27کاشتکاروں کے نام قرعہ نکل آیا

راولپنڈی ٹیکسلا سے 12، گوجر خان 12 ، 3 کہوٹہ تحصیل کلر سیداں سے شامل

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار )وزیر اعلیٰ پنجاب کے خطہ پوٹھوار کے لئے زرعی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت ضلع راولپنڈی میں کاشتکاروں کے درمیان منی ڈیمز کی الاٹمنٹ کے لیے قرعہ اندازی کی تقریب ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی راجہ حنیف ایڈووکیٹ ایم پی اے و چیئرمین وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم تھے ۔ قرعہ اندازی میں کل 56 درخواستوں میں سے 27خوش نصیب کاشتکاروں کے نام قرعے نکلے ۔ جن میں سے 12کاشتکار تحصیل راولپنڈی اور تحصیل ٹیکسلا سے ، 12کاشتکار تحصیل گوجر خان جبکہ 3کاشتکار تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں سے شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے خطہ پوٹھوار کے لئے زرعی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت 3سالوں میں کل 600 منی ڈیمز 70 فیصد سبسڈی پر راولپنڈی ڈویژن اور ضلع خوشاب میں تعمیر مکمل کی جائے گی۔ جن میں سے راولپنڈی ڈویژن میں منصوبے کے پہلے سال 111 منی ڈیمز کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...