الٹرا پروسیسڈ مصنوعات پر فرنٹ آف پیک وارننگ لیبلز کو یقینی بنایا جائے، پناہ

الٹرا پروسیسڈ مصنوعات پر فرنٹ آف  پیک وارننگ لیبلز کو یقینی بنایا جائے، پناہ

اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے تھنک ٹینک نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے۔۔۔

 کہ الٹرا پروسیسڈ مصنوعات، جن میں چینی، سوڈیم اور غیر صحت بخش چکنائی کی مقدار زیادہ ہو پر لازمی فرنٹ آف پیک وارننگ لیبلز کے نفاذ کا عمل تیز کیا جائے۔ اس اقدام سے صارفین کو ایسی مصنوعات کی فوری شناخت کرنے میں مدد ملے گی جو صحت کیلئے خطرات کا باعث بن سکتی ہیں اور انہیں زیادہ باخبر اور صحت مند غذائی انتخاب کرنے میں سہولت حاصل ہو گی۔ یہ مطالبہ پناہ کے اعلیٰ سطح کے تھنک ٹینک کے پانچویں اجلاس کے دوران کیا گیا، صدارت پناہ کے صدر میجر جنرل (ر) مسعود الرحمان کیانی نے کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...