سنی تحریک کے زیر اہتمام راولپنڈی میں مظاہرہ

سنی تحریک کے زیر اہتمام  راولپنڈی میں مظاہرہ

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی اپیل پرملک گیر یوم تحفظ ناموس رسالت منایا گیا۔۔۔

 اور جڑواں شہروں سمیت ملک بھرمیں ناموسِ رسالت قانون کے خلاف ہرزہ سرائی، مذموم پروپیگنڈے اورسازشوں کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرے اورریلیاں منعقدکی گئیں جبکہ تحفظ ناموس رسالت کے موضوع پر خطبات جمعہ دیئے گئے اور مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں، راولپنڈی پریس کلب کے باہرسنی تحریک کے ضلعی صدرعلامہ ریاض الرحمن صدیقی، علامہ قاسم محمود ،سیدحمیدشاہ ،علامہ تنویرحسین ودیگرکی قیادت میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مقررین نے کہاکہ تحفظ ناموس رسالت کا قانون پاکستان کے امن کا ضامن ہے، 295سی کو کمزورکرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...