ڈھڈیال ، فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2افراد جاں بحق

ڈھڈیال ، فائرنگ کے دو مختلف  واقعات میں 2افراد جاں بحق

ڈھڈیال(نمائندہ دنیا )تھانہ ڈھڈیال کی حدود میں دو مختلف وارداتوں میں دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

 پہلی واردات میں سانگ خورد میں نصرے خان کے گھر فائرنگ سے 22سالہ علی شیر جاں بحق ،ڈھڈیال پولیس کو بتایا گیا کہ ان کی درگئی مالاکنڈ کے ایک خاندان کے ساتھ دشمنی چل رہی ہے اور اس قتل میں رحم داد اور اس کا بیٹا تاج ملوث ہے ۔نصرے خان کی رپورٹ پر دونوں ملزمان کے خلاف زہر دفعات 302/34 ت پ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔ دوسری واردات میں قصبہ پڑھال میں گھریلو تنازعہ پر بڑے بھائی محمد وقاص نے فائرنگ کرکے اپنے چھوٹے بھائی سلیمان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...