راولپنڈی، 21ملزمان سے مسروقہ طلائی زیورات، غیرقانونی اسلحہ، منشیات برآمد

راولپنڈی، 21ملزمان سے مسروقہ طلائی  زیورات، غیرقانونی اسلحہ، منشیات برآمد

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے 21ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ طلائی زیورات، لیپ ٹاپ، نقدی و دیگر سامان۔۔۔

، غیرقانونی اسلحہ، گولیاں، 40لٹر اور 21بوتل شراب برآمد کرلی ہے ۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ مورگاہ پولیس نے گھر میں چوری کی واردات میں ملوث شخص کو گرفتار کرکے 20لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مسروقہ طلائی زیورات، لیپ ٹاپ، نقدی اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ تھانہ چونترہ پولیس نے ناکہ بندی کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے دو افراد کو گرفتار کرکے ایک رائفل، دو پسٹل اور گولیاں برآمد کرلیں۔ دریں اثنا راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے شراب اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 14افراد کو گرفتار کرلیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...