اسلام آباد، سرچ آپریشنز، گھروں، دکانوں، گاڑیوں کی چیکنگ
جانچ پڑتال کیلئے 6مشکوک افراد اور 9موٹرسائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے انسداد کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے۔ سرچ آپریشنز کے دوران 194افراد، 68گھروں، چھ دکانیں، 89موٹرسائیکلوں اور 30گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 6مشکوک افراد اور 9موٹرسائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔ مزید برآں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے دو پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments