اسلام آباد، 5اشتہاریوں سمیت 22جرائم پیشہ افراد گرفتار
ملزمان کے قبضہ سے 2,686گرام آئس، 610گرام ہیروئن، دو کلاشنکوف، پستول برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 5عدالتی مفروران اور مجرمان اشتہاریوں سمیت 22جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 17ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2,686گرام آئس، 610گرام ہیروئن، دو کلاشنکوف اور مختلف بور کے 6عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments