پاکستان اٹامک انرجی اور پی ایس او کے مابین فلیٹ کارڈز کا معاہدہ
موثر ایندھن کی فراہمی کے سے PAECکو آپریشنل،مالی فوائد میسر ہونے کی امید
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور پاکستان اسٹیٹ آئل نے پی ایس او فلیٹ کارڈز کی فراہمی اور PAECکو رعایتی نرخوں پر پٹرولیم، تیل اور لبریکینٹس کی متواتر سپلائی کیلئے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔معاہدے میں دو اہم شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے - فلیٹ کارڈز کی فراہمی اور پٹرول و لبریکینٹس کی رعایتی نرخوں پر فراہمی۔ اس معاہدے سے ایک قابل بھروسہ، ہموار اور موثر ایندھن کی فراہمی کے طریقہ کار کو یقینی بناتے ہوئے PAECکو آپریشنل اور مالی فوائد میسر ہونے کی امید ہے۔ یہ معاہدہ PAECاور PSOکے درمیان ساڑھے چار دہائیوں پر محیط پیشہ ورانہ تعلقات کو مضبوط تر بنانے کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments