آئرلینڈ کی جانب سے قائداعظم یونیورسٹی کو 34 ادبی کتب کا تحفہ
اسلام آباد (اے پی پی) آئرلینڈ کی سفیر میری اونیل نے عالمی یومِ خواندگی کے موقع پر قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کو آئرش ادب کی 34 کتب کا مجموعہ تحفے میں پیش کیا ہے۔
قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال نے کتب کا تحفہ وصول کیا۔ کتب کے مجموعے میں آئرلینڈ کے معروف ادیبوں آسکر وائلڈ، جیمز جوائس، سیلی رونی اور سیسیلیا آہن کی تصانیف بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر آئرش سفیر نے کہا کہ ادبی کتب کا یہ مجموعہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان علمی و ثقافتی روابط کو مزید فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments