ڈی آئی جی کی زیر صدارت اجلاس امن و امان، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

 ڈی آئی جی کی زیر صدارت اجلاس امن و امان، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد علی وسیم نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پولیس کے اعلیٰ افسران کے تعارفی اجلاس کی صدارت کی۔

 جس میں ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا، ایس ایس پی انوسٹی گیشن سلیمان ظفر، ایس ایس پی سکیورٹی اینڈ ایڈمن محمد شہریار خان، زونل ایس پیز، سرکل ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور پولیس کی مجموعی کارکردگی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...