سعودیہ کی اسلامی یونیورسٹی کیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان

 سعودیہ کی اسلامی یونیورسٹی کیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان

کلاس رومز، کمپیوٹر لیبارٹریز، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو بہتر بنایا جائیگا

اسلام آباد (دنیا رپورٹ ) سعودی قومی دن کی تقریبات کے موقع پر ایک اہم اقدام کے تحت حکومتِ مملکتِ سعودی عرب نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کو اس کے تعلیمی ڈھانچے کی جدید کاری اور ترقی کے لیے 15 کروڑ روپے مالیت کی ترقیاتی گرانٹ جاری کی ہے ۔ یہ گرانٹ یونیورسٹی کے لیے صدر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد کی اْن جاری کوششوں میں ایک نمایاں پیش رفت ہے جو ان کی قیادت میں تعلیمی اور طلبہ سہولیات کی بہتری اور جامعہ کو ایک جدید، ٹیکنالوجی سے آراستہ ادارے میں تبدیل کرنے کے لیے جاری ہیں۔

اس اقدام کے پہلے مرحلے میں سعودی گرانٹ کے ذریعے یونیورسٹی بھر میں کلاس رومز، کمپیوٹر لیبارٹریز، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام اور اِن سے منسلک تعلیمی سہولیات کو جدید بنایا جائے گا۔ یہ اقدام جدید تدریسی مقامات اور ایسے تکنیکی ڈھانچے کی دیرینہ ضرورت کو پورا کرے گا جو بدلتے ہوئے تدریسی اور تحقیقی تقاضوں کا ساتھ دے سکے۔منصوبے کا ایک اہم پہلو ہر فیکلٹی میں ایک مخصوص سمارٹ کلاس روم کا قیام ہے، جو انٹرایکٹو سمارٹ بورڈ، ڈیجیٹل پوڈیم اور وائی فائی رابطے سے آراستہ ہوگا اور جس میں 30 طلبہ تک کی گنجائش ہوگی۔

اس کے علاوہ پانچ کمپیوٹر لیبارٹریز بھی قائم کی جائیں گی۔ جن میں 55 ورک سٹیشنز اور مجموعی طور پر 220 کمپیوٹر سسٹمز فراہم کیے جائیں گے ، جن میں ڈیسک ٹاپ، وی ڈی آئی سسٹمز اور لیپ ٹاپ شامل ہیں۔ ان سہولیات کو سی سی ٹی وی نظام، فرنیچر، پردوں اور دیگر ضروری آلات و آرائشی بہتری کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...