اسلام آباد پولیس کے 11اہلکاروں کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی

اسلام آباد پولیس کے 11اہلکاروں  کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس میں 11سب انسپکٹرز کو انسپکٹر (BS-16)کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔۔۔

، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن آئی جی سید علی ناصر رضوی کی منظوری سے جاری کردیا گیا۔ محکمانہ ترقیاتی کمیٹی نے افسران کی مجموعی کارکردگی، سروس ریکارڈ اور سینیارٹی کم فٹنس کی بنیاد پر ترقیوں کی منظوری دی۔ آئی جی نے کہا کہ افسران و اہلکاروں کی فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ ترقی کو خصوصی ترجیح دی جا رہی ہے۔ افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی اور فلاح یقینی بنائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...