خورشید شاہ کے پرسنل سیکرٹری معیذ شیخ کے دادا کے انتقال پر تعزیتی پروگرام، خراج عقیدت
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ کے پرسنل سیکرٹری معیذ شیخ کے دادا اور ۔۔
سکھر کی شیخ برادری کی معزز شخصیت قمر دین شیخ کے انتقال پر تعزیتی اجتماع ہوا۔ اجتماع میں خورشید شاہ، گل محمد، سید زیرک شاہ سمیت سیاسی و سماجی شخصیات، دوستوں، عزیز و اقارب اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ مرحوم قمر دین شیخ کے انتقال کے بعد خاندانی روایات کے مطابق ان کے بڑے فرزند محمد علی شیخ کو خاندان کے بڑے کی دستار (پگ) پہنائی گئی۔ مرحوم کی سیاسی، سماجی اور خاندانی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments