پنجاب آرٹس کونسل میں قائد اعظم کی برسی کے موقع پر تصویری نمائش
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کے زیرِ اہتمام بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی برسی کے موقع پر ’’قائد کے شب و روز‘‘ کے عنوان سے خصوصی تصویری و گرافکس نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ ۔۔
نمائش کا افتتاح رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد نے کیا۔ نمائش میں قائداعظمؒ کی زندگی، سیاسی جدوجہد، تحریکِ پاکستان کے اہم واقعات، تاریخی شخصیات سے ملاقاتوں اور قیامِ پاکستان سے متعلق نایاب تصاویر اور گرافکس پیش کیے گئے۔اس موقع پر لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ حکومتِ پنجاب کے ڈائریکٹر غلام شبیر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سردار سعید حیدر خان، لیبر آفیسر ندیم عارف اور لیبر انسپکٹر سید فرخ شاہ نے نمائش کا دورہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments