نجی ہاؤسنگ سکیموں میں ستھرا پنجاب کے تحت صفائی مہم بارے اجلاس
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن و ڈی جی آر ڈی اے سلمان غنی کی ہدایات پر نجی ہاؤسنگ سکیموں میں ستھرا پنجاب کے۔۔
تحت صفائی، سینیٹیشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی فراہمی کے حوالے سے رابطہ اجلاس آر ڈی اے کانفرنس روم میں ہوا۔ اجلاس میں نجی ہاؤسنگ سکیموں تک ستھرا پنجاب کی سروسز کی توسیع کے لیے عملی، یکساں اور باہمی اتفاق رائے پر مبنی طریقہ کار وضع کرنے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سروسز کے دائرہ کار، بشمول صفائی، کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے ، منتقلی اور تلفی کے امور پر غور کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ستھرا پنجاب، آر ڈی اے اور نجی ہاؤسنگ سکیموں کے سپانسرز و انتظامیہ کی متعلقہ ذمہ داریوں اور کردار کا بھی جائزہ لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments