سینیٹر روبینہ خالد کی چیف سیکرٹری صحت خیبرپختونخو سے ملاقات

سینیٹر روبینہ خالد کی چیف سیکرٹری صحت خیبرپختونخو سے ملاقات

بینیفشری خاندانوں کے بچوں کی سکل ٹریننگ اور بینظیر نشوونما پروگرام سمیت اہم امور پر بات چیت

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا لیفٹیننٹ (ر) اسلام زیب سے ملاقات کی۔ بی آئی ایس پی کے مختلف پروگراموں کے حوالے سے صوبائی محکموں کے ساتھ تعاون، NSERڈیٹا شیئرنگ، بینظیر ہنرمند پروگرام کے تحت بینیفشری خاندانوں کے بچوں کی سکل ٹریننگ اور بینظیر نشوونما پروگرام سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ متعلقہ صوبائی محکموں کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ سے مستحق افراد کی نشاندہی اور پروگراموں کے فوائد درست افراد تک پہنچانے میں مدد ملے گی، جبکہ مختلف محکموں کے درمیان بہتر رابطے سے وسائل کے مؤثر استعمال کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔ بعد ازاں چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمن اور سیکرٹری صحت خیبرپختونخوا فیاض علی سے بھی ملاقات کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...