وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری
اہم تعلیمی اصلاحات،نظام کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کو دستاویزی شکل دی گئی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے وزارت کی ایک سال کی کا کردگی سے متعلق رپورٹ کا اجرا کر دیا، دی شفٹ کے نام سے جاری رپورٹ میں وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی جانب سے 2025۔2026کے دوران متعارف کرائی گئی اہم تعلیمی اصلاحات اور نظام کو مضبوط بنانے کیلئے کیے گئے اقدامات کو دستاویزی شکل دی گئی ہے ۔رپورٹ میں پالیسی اور سٹرٹیجک فریم ورک، رسمی و غیر رسمی تعلیم، خصوصی تعلیم، بنیادی سطح کی تعلیم، سکول سے باہر بچوں اور معیار و شمولیت کو بہتر بنانے سے متعلق قومی ترجیحات کے تحت ہونے والی پیش رفت کو یکجا کیا گیا ہے ، بالخصوص محروم اور پسماندہ طبقات کیلئے تعلیم کے مواقع بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ رپورٹ میں تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے کے نقطہ نظر کو اجاگر کیا گیا ہے ، جس کے تحت اصلاحات کو پالیسیوں، حکمتِ عملیوں، فریم ورک اور موثر عمل درآمد کے طریقہ کار کے ذریعے مزید مستحکم، باقاعدہ اور ادارہ جاتی شکل دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments