معمولی تلخ کلامی پر شہری کا قتل، ملزم کو عمر قید کی سزا
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی کی سیشن عدالت نے تھانہ گوجرخان کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر نامزد ملزم عدنان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔۔۔
عدالت نے مقتول کے ورثا کو 10 لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔پولیس کے مطابق تھانہ گوجرخان نے گزشتہ سال مئی میں عدنان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمے میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے ایک شہری کو قتل کردیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments