13ملزمان سے ایک کلو 400گرام منشیات ،غیرقانونی اسلحہ برآمد

13ملزمان سے ایک کلو 400گرام منشیات ،غیرقانونی اسلحہ برآمد

کارروائیاں صدر بیرونی، بنی، صادق آباد، جاتلی میں کی گئیں، مقدمات درج ،تفتیش شروع

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے 13ملزمان سے ایک کلو 400گرام منشیات اورغیرقانونی اسلحہ برآمد کر لیا ہے ۔پولیس ترجمان کے مطابق صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب تین افراد کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے ایک شہری کو زخمی کیا تھا اور وقوعہ کے بعد روپوش ہو گئے تھے ۔ منشیات و شراب فروشی کے خلاف کارروائیوں میں صدر بیرونی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو 400گرام چرس، بنی پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے 15 لیٹر شراب جبکہ جاتلی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے پانچ لیٹر شراب برآمد کی۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ۔اسی طرح غیرقانونی اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیوں کے دوران چھ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...