آئیسکو،تمام قسم کے منظور شدہ سسٹم مینٹننس شٹ ڈاؤن منسوخ
کسی بھی علاقے میں 2گھنٹے سے زائد لوڈ مینجمنٹ نہیں کی جائیگی ، چودھری خالد محمود
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) آئیسکو چیف ایگزیکٹو انجینئر چودھری خالد محمود نے حکومت پاکستان اور وزرات توانائی پاور ڈویڑن کی ہدایات پر عمل یقینی بناتے ہوئے آئیسکو ریجن میں تمام قسم کے منظور شدہ سسٹم مینٹننس شٹ ڈاؤن منسوخ کرنے اور بجلی کی طلب اور رسد میں فرق آنے کی صورت میں کسی بھی علاقے میں 2گھنٹے سے زائد لوڈ مینجمنٹ نہ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، بجلی کی ترسیل کو یقینی بنانے اور کسی بھی ایمرجنسی صورت حال کے پیش نظر چیف انجینئر آپریشن زاہد سلیم کو فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے۔ خالد محمود نے تمام فیلڈ فارمیشنز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ صارفین کو بجلی کی بلاتعطل ترسیل ہر صورت ممکن بنائی جائے صارفین کی بجلی سے متعلقہ تمام قسم کی شکایات کا قلیل وقت میں ازلہ ہر صورت ممکن بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments