FGEHA، کمرشل پلاٹس کی نیلامی 15اور 16ستمبر کو ہوگی

FGEHA، کمرشل پلاٹس کی نیلامی 15اور 16ستمبر کو ہوگی

نیلامی گرینڈ مارکی انکلیو مارگلہ روڈ، E-11میں صبح 10بجے ہوگی،انتظامات مکمل

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA)کے زیرِ اہتمام کمرشل پلاٹس کی نیلامی کے سلسلے میں آکشن مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں 15اور 16ستمبر کو ہونے والی نیلامی کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے نیلامی کے کامیاب، شفاف اور منظم انعقاد کیلئے حتمی انتظامات، متعلقہ محکموں کی ذمہ داریوں اور دیگر انتظامی امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سرمایہ کاروں اور کاروباری حلقوں کی جانب سے سامنے آنے والے رجحان کو بھی مدنظر رکھا گیا۔ نیلامی کا آغاز دونوں روز صبح 10:00بجے ہوگا جبکہ مقام گرینڈ مارکی انکلیو، مارگلہ روڈ، E-11، اسلام آباد مقرر کیا گیا ہے۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور دلچسپی:کمرشل پلاٹس کی نیلامی کے حوالے سے سرمایہ کاروں اور کاروباری حلقوں کی جانب سے مثبت اور بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ G-13اور G-14اسلام آباد کے اہم اور تیزی سے ترقی پذیر سیکٹرز میں شمار ہوتے ہیں جہاں رہائشی آبادی کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...