نجی تعلیمی اداروں کیلئے فائر سیفٹی قوانین پر عملدرآمد لازمی قرار

نجی تعلیمی اداروں کیلئے فائر سیفٹی قوانین پر عملدرآمد لازمی قرار

سی ڈی اے سے فائر اینڈ لائف سیفٹی کمپلائنس سرٹیفکیٹ یا این او سی حاصل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں نجی تعلیمی اداروں کے لیے فائر سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد لازمی قرار دے دیا گیا ہے ، آئی سی ٹی، پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (ICT-PEIRA)نے تمام نجی تعلیمی اداروں کو کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (CDA) سے فائر اینڈ لائف سیفٹی کمپلائنس سرٹیفکیٹ یا این او سی حاصل کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ پیراکی جانب سے نجی تعلیمی اداروں کو فائر پر یونشن اینڈ لائف سیفٹی ریگولیشنز 2010 پر لازمی عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔تمام نجی اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کو فائر سیفٹی سے متعلق تقاضے 15 ورکنگ ڈیز کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، جبکہ متعلقہ اداروں کو CDA سے فائر اینڈ لائف سیفٹی کمپلائنس سرٹیفکیٹ یا این او سی حاصل کرنا ہوگا۔اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ فائر سیفٹی قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ فائر سیفٹی کے معاملے میں غفلت، عدم تعمیل یا کسی بھی قسم کی کوتاہی کی صورت میں متعلقہ ادارے کی رجسٹریشن منسوخ بھی کی جاسکتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...