راولپنڈی ،ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر 21ریسٹورنٹس سیل

 راولپنڈی ،ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر 21ریسٹورنٹس سیل

150سے زائد ریسٹورنٹس ، باربی کیو پوائنٹس کو نوٹسز،متعدد مقامات پر ماحولیاتی کمپلائنس

راولپنڈی(نیوز رپورٹر) محکمہ ماحولیات راولپنڈی کا ریسٹورنٹس، تکہ ہاؤسز اور باربی کیو پوائنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سیکرٹری سلوت سعید، ڈی جی EPA عبداللہ نیر شیخ اور ڈپٹی ڈائریکٹر EPAراولپنڈی سعدیہ بتول کی نگرانی میں فیلڈ اور نائٹ سکواڈ نے کارروائیاں کیں۔ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر 21 ریسٹورنٹس سیل ، 150 سے زائد ریسٹورنٹس اور باربی کیو پوائنٹس کو نوٹسز جاری کیے گئے ، جبکہ متعدد مقامات پر ماحولیاتی کمپلائنس بھی کروائی گئی۔شاہی تکہ ہاؤس، منشا تکہ ہاؤس، ریڈ اونین، امروز شنواری، خیبر شنواری، قصہ خانی کباب، بٹ فوڈز، ایچ ایم فوڈز اور لاہوری چسکا سمیت دیگر ریسٹورنٹس کو سیل کیا گیا۔کارروائیوں میں انسپکٹر رانا عمیر اسد، انسپکٹر امان اللہ، انسپکٹر عمر فاروق، فیلڈ اسسٹنٹ تنویر حسین شاہ اور فیلڈ اسسٹنٹ جواد عظیم نے حصہ لیا۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق نائٹ مانیٹرنگ اور قانونی کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...