فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی3.10ارب کے 16کمرشل پلاٹس نیلام

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی3.10ارب کے 16کمرشل پلاٹس نیلام

دو روزہ نیلامی میں سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا گیا،مختلف کمرشل پلاٹس کے حصول کے لیے مسابقتی بولیاں پیش سب سے زیادہ مالیت کا پلاٹ جی چودہ مرکز کا 2ہزار گز کا پلاٹ نمبرآٹھ 1.95ارب کا سیل ہوا،سرمایہ کاروں کے اعتماد کا شکریہ ،ڈی جی

 اسلام آباد(دنیا رپورٹ )فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) کے زیرِ اہتمام اسلام آباد کے سیکٹرز G-13 اور G-14 کے کمرشل پلاٹس کی دو روزہ نیلامی کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی۔ نیلامی کے دوران مجموعی طور پر 16 کمرشل پلاٹس فروخت ہوئے ، جن سے 10.3 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوا۔نیلامی میں سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا گیا اور مختلف کمرشل پلاٹس کے حصول کے لیے مسابقتی بولیاں پیش کی گئیں۔ نیلام کیے جانے والے پلاٹس میں G-14 Markaz سمیت G-13 اور G-14 کے اہم کمرشل مقامات شامل تھے ۔ نیلامی میں سب سے زیادہ مالیت کا پلاٹ: G-14 Markaz: کا 2 ہزار گز کا کمرشل پلاٹ کمرشل پلاٹ نمبرآٹھ 1.95 ارب کا سیل ہوا ، جس کی بولی میں سرمایہ کاروں نے خصوصی دلچسپی دیکھئی۔ڈائریکٹر جنرل FGEHAکیپٹن (ریٹائرڈ) ظفر اقبال نے کامیاب نیلامی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی سرمایہ کاروں کے FGEHA پر اعتماد اور اسلام آباد میں کمرشل سرمایہ کاری کے وسیع امکانات کی عکاسی کرتی ہے ۔ انہوں نے نیلامی کے کامیاب انعقاد پر اتھارٹی کے تمام افسران، متعلقہ ونگز، انتظامی ٹیم اور اسٹاف کو مبارکباد پیش کی اور ان کی محنت و کاوشوں کو سراہا اور تمام متعلقہ افسران اور عملے کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے نیلامی کے انتظامات اور شفاف انعقاد کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں۔ڈائریکٹر جنرل نے نیلامی میں شرکت کرنے والے تمام معزز سرمایہ کاروں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بھرپور شرکت اور اعتماد نے نیلامی کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیااور مزید کہاکہ اتھارٹی سرمایہ کاروں کو مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے جلد ہی مزید کمرشل پراپرٹیز کی نیلامی کا انعقاد کرے گی، جس میں سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کیے جائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...