قبرستان کی جگہ کا تنازع، لواحقین کا میت سڑ ک پر احتجاج
مواضعات کے درمیان جگہ کی تقسیم، راستے کا تنازع شدید ،یقین دہانی پر احتجاج ختم
دولتالہ (نمائندہ دنیا )دولتالہ کے قریب موہڑہ فاطمہ کے مکینوں نے قبرستان کی جگہ کی ملکیت اور راستے کے تنازع پر ایک متوفیہ کی میت سڑک پر رکھ کر احتجاجاً روڈ بلاک کر دیا۔ مواضعات کے درمیان جگہ کی تقسیم اور قبرستان کے راستے کا تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب موہڑہ فاطمہ کے باسیوں نے مجبور ہو کر میت سڑک پر رکھ دی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ جاتلی پولیس نفری کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے ۔ مظاہرین کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا، جس کے بعد روڈ کو ٹریفک کیلئے مکمل طور پر کھول دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments