ڈی آئی جی کی کھلی کچہری درخواستوں پر فوری احکامات جاری
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی آئی جی علی وسیم نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔۔۔
جہاں انہوں نے شہریوں کے مسائل اور شکایات سنیں اور متعلقہ افسران کو درخواستوں پر مقررہ وقت کے اندر میرٹ پر قانونی کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا فوری اور میرٹ پر حل اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ شہری بغیر کسی سفارش کے کھلی کچہریوں میں اپنے مسائل سے پولیس افسران کو آگاہ کر سکتے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments