بی ایس این نرسنگ کے غریب طلباء و طالبات کے وظائف بحال کئے جائیں، عوام پاکستان پارٹی
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی نائب صدر چوہدری انعام ظفر اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حافظ عثمان عباسی نے بی ایس این نرسنگ کے غریب اور نادار طلباء و طالبات کے ماہانہ وظائف کے خاتمے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔۔۔
کہ وظائف کی بندش محض مالی معاونت کا خاتمہ نہیں بلکہ غریب طلبہ کے حقِ تعلیم اور ان کے مستقبل کو متاثر کرنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بی ایس این نرسنگ کے طلباء و طالبات کے بند کیے گئے وظائف فوری طور پر بحال کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments