پلاسٹک بیگز،خلاف ورزی پر متعدد دکاندار تھانے منتقل
مختلف کاروائیوں میں 218کلو گرام پولی تھین ضبط ،آگاہی مہم بھی جاری
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی روزانہ کی بنیاد پر بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے پلاسٹک بیگز کی پابندی کی خلاف ورزی پر متعدد دکاندار تھانے منتقل کر دیئے گئے اے سیز کی جانب سے مختلف کاروائیوں میں 218کلو گرام پولی تھین ضبط کر لیے گئے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پلاسٹک بیگز کے خلاف آگاہی مہم بھی جاری ہے ، ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ پلاسٹک آلودگی سے شہریوں کو مختلف بیماریاں لاحق ہوتی ہیں دکانداروں کو پابند بنایا جا رہا ہے کہ پلاسٹک بیگز کا استعمال مکمل ترک کریں شہری پلاسٹک بیگز استعمال کرنے والے دکانداروں کی نشاندہی بھی کریں، شہری شاپنگ کیلئے کپڑے سمیت دیگر متبادل بیگز کا استعمال کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments