محمد ظہیر پاکستان پوسٹ فاؤنڈیشن اسلام آ با دکے نئے منیجنگ ڈائریکٹر مقرر
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاکستان پوسٹ سروسز مینجمنٹ بورڈ نے پوسٹل سروس گروپ کے ریٹائرڈ افسر محمد ظہیر (بی پی ایس-20) کو پاکستان پوسٹ فاؤنڈیشن (پی پی ایف) اسلام آباد کا نیا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کر دیا ۔۔۔
احکامات کے مطابق موجودہ ایم ڈی کی مدت ملازمت 31اکتوبر 2026کو ختم ہو جائے گی جس کے بعد محمد ظہیر یکم نومبر 2026سے تین سال کیلئے ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔ چیئرمین پاکستان پوسٹ فاؤنڈیشن نے آئین کی شق 2(VIII) کے تحت تعیناتی کی منظوری دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments