اوگی:پولیس کی کارروائی، ایک ملزم گرفتار، چرس، اسلحہ برآمد

اوگی:پولیس کی کارروائی، ایک  ملزم گرفتار، چرس، اسلحہ برآمد

اوگی (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تورغر ارشد خان (پی ایس پی) کی ہدایات پر تھانہ دوڑمیرہ پولیس نے منشیات فروشوں اور ۔۔۔

غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم شریف اللہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے چرس اور ایمونیشن برآمد کرکے اس کے خلاف منشیات ایکٹ اور اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا، جبکہ مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔اس موقع پر ڈی پی او تورغر ارشد خان (پی ایس پی) نے واضح کیا کہ منشیات فروشی جیسے غیر قانونی دھندے میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ منشیات فروش اپنا غیر قانونی کاروبار ترک کردیں، بصورتِ دیگر انہیں قانون کے مطابق سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...