پاکستان عالمی سطح پر جنگوں کے خاتمے کیلئے کوشاں:ڈاکٹر نیلسن

پاکستان عالمی سطح پر جنگوں کے خاتمے کیلئے کوشاں:ڈاکٹر نیلسن

ایران ،سعودیہ جنگ سے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ملکی معیشت میں مشکلات پیدا کر رہاعوام کی بھلائی ،ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومت منصوبہ سازی کر رہی:پارلیمانی سیکرٹری

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر نیلسن عظیم نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی حالات میں پاکستان دنیا میں امن قائم کرنے اور عالمی سطح پر جنگوں کے خاتمے کیلئے عملی طور پر کوشاں ہے، پاکستان مشکل ترین حالات میں عوامی بھلائی کیلئے بہت اقدامات کررہے ہیں، ایران جنگ اور اب سعودیہ جنگ کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ملکی معیشت میں مشکلات پیدا کر رہا ہے لیکن اس کے باوجود میاں نواز شریف کی رہنمائی اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں حکومت بہتر اقدامات کیلئے دن رات کوشاں ہے ، پشاور میں سکول کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے لیکن عوام کی بھلائی کیلئے اور ملکی معیشت کی بہتری اور سلامتی کیلئے حکومت بہترین انداز میں منصوبہ سازی کر رہی ہے جس کے نتائج جلد عوام کو ملنا شروع ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں منعقدہ ایک بین الاقوامی سیمینار کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر نیلسن عظیم نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ملک میں صحت اور تعلیم کے معیار کو مزید بہتر کیا جائے اور عوام کو بہتر طبی سولیات فراہم کرنے کے ساتھ روزگار کے موقع فراہم کرنے کیلئے بھی تمام تر ذرائع کو بروئے کار لایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...