اسلامی تعاون تنظیم اورچین کے تحقیقی اداروں میں تعاون کامعاہدہ

اسلامی تعاون تنظیم اورچین کے تحقیقی اداروں میں تعاون کامعاہدہ

مفاہمتی یادداشت پر او آئی سی،کامسٹیک اور چینی اداروں کے عہدیداران کے دستخطکانفرنس میں تحقیقی اداروں کے 50ماہرین، سکالرز، محققین اور نمائندگان کی شرکت

اسلام آباد (نامہ نگار) اسلامی تعاون تنظیم کی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون ,کامسٹیک اور چین کے تین ممتاز سائنسی و تحقیقی اداروں کے درمیان غذائی تغذیہ، فنکشنل فوڈز (صحت کیلئے مفید خصوصی غذائی اشیاء) میں تحقیق و ترقی اور سائنسی ماہرین کی تربیت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ یہ معاہدہ غذائیت، صحت اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں بین الاقوامی تحقیقی تعاون کو آگے بڑھانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ اس مفاہمتی یادداشت پردستخط چین۔پاکستان سائنس و ٹیکنالوجی تعاون کانفرنس برائے غذائیت اور صحت کیلئے غذائی و ادویاتی وسائل کے موقع پر کیے گئے ۔ کانفرنس میں تحقیقی اداروں، جامعات، متعلقہ ریگولیٹری اداروں اور صنعتی شعبے سے تعلق رکھنے والے 50سے زائد ماہرین، اسکالرز، محققین اور نمائندگان نے شرکت کی۔مفاہمتی یادداشت پر او آئی سی کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چودھری اور چین کے تین ممتاز اداروں کے سینئر عہدیداران نے دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت چینی ادارے اور او آئی سی کامسٹیک اپنی مہارت، تحقیقی پلیٹ فارمز، جینیاتی وسائل، بنیادی ٹیکنالوجیز اور انسانی وسائل کی تربیت و ترقی کی صلاحیتوں کو یکجا کرتے ہوئے سائنسی تعاون کے مختلف شعبوں میں مشترکہ اقدامات کریں گے۔ تعاون کے اہم شعبوں میں غذائی اور ادویاتی وسائل پر بنیادی تحقیق، صحت بخش اور فعال غذائی مصنوعات کی تیاری، بین الاقوامی تحقیقی لیبارٹریوں کا مشترکہ قیام، نوجوان سائنس دانوں اور ٹیکنالوجی کے ماہرین کی تربیت، سرحد پار مشترکہ تحقیقی منصوبوں کا آغاز اور اعلیٰ سطح کی علمی و سائنسی کانفرنسوں کا انعقاد شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...