فتح جنگ:گھرمیں گھس کر فائرنگ ، میاں بیوی جاں بحق

فتح جنگ:گھرمیں گھس کر فائرنگ ، میاں بیوی جاں بحق

نعیم اوراس کی اہلیہ موقع پرد م توڑ گئے ،لاشیں ہسپتال منتقل،نامعلوم ملزم فرار

اٹک (اے پی پی) ضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ میں گھرمیں گھس کرنامعلوم افرادنے فائرنگ کردی،جس کے نتیجہ میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے، افسوسناک واقعہ فتح جنگ کے علاقے کھوڑ روڈ پر پیش آیا، جہاں ایک گھر کے اندر داخل ہو کر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، 42سالہ نعیم اور ان کی 35سالہ اہلیہ موقع پر ہی دم توڑ گئے، نامعلوم ملزم فرارہوگئے ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، قانونی و فرانزک کارروائی مکمل ہونے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے دونوں لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ز(ٹی ایچ کیو) ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...