حکومت کا بنیادی کردارنجی شعبے کی سرپرستی کرنا:بلا ل اظہر کیانی

حکومت کا بنیادی کردارنجی شعبے کی سرپرستی کرنا:بلا ل اظہر کیانی

صنعتی استحکام اورکاروبارکے فروغ کیلئے سمیڈابورڈکوازسرنوتشکیل دیکرفعال بنادیاگیاجہلم چیمبر آف کامرس کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر حکومت ملکی معیشت کی ترقی ، صنعتی استحکام اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں (ایس ایم ایز) کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے، جس کے تحت ’سمیڈا‘ بورڈ کو ازسرنو تشکیل دے کر فعال بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت کا بنیادی کردار نجی شعبے کی سرپرستی اور آسانیاں پیدا کرنا ہے اور اسی وژن کے تحت جہلم کے شاندار پوٹینشل، بلند شرحِ خواندگی اور پرامن ماحول کو بروئے کار لا کر اسے خطے کا ایک کامیاب معاشی و کاروباری حب بنایا جائے گا۔ وہ جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (جے سی سی آئی) کے نو منتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں صدر انجمن تاجران ملک محمد اقبال، نومنتخب صدر جہلم چیمبر اظہر ڈار، سینئر نائب صدر عبدالغفور بٹ، نائب صدر ندیم خان، سابق صدر زاہد بٹ، ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین، صنعت کاروں، تاجر برادری اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ وزیر مملکت نے نئی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کاروباری شعبے میں خواتین کے کردار کی تعریف کی۔ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ \'سمیڈا\' کے ذریعے چھوٹے کاروباروں کو فزیبلٹی کی تیاری، فیکٹریوں کے قیام کیلئے فنانسنگ اور ووکیشنل ٹریننگ کی مکمل معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...