انجینئرز کلرک گروپ ای سی جی کے زیر انتظام تقریب

انجینئرز کلرک گروپ ای سی جی کے زیر انتظام تقریب

کلرک برادری کی شرکت ، ورائٹی شوز ،نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری

  اسلام آباد (دنیا رپورٹ ) انجینئرز کلرک گروپ ای سی جی کے زیر انتظام دوسرا سالانہ عمومی ملاقاتی اجلاس ہوا جس میں پورے ملک سے ایک بڑی تعداد میں ریٹائرڈ کلرکوں نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ گروپ کے فاؤنڈر اورچیئرمین رانا یاسین نے اپنی آٹھ سالہ جدوجہد پر مشتمل اپنے تاثرات پیش کیے ۔ وقفہ نماز ظہر اور ٹی بریک کے بعد دوسری نشست میں مختلف ورائٹی شوز جن میں شاعری گلوکاری ادر اداکاری پروگرام شامل تھے ۔ پروگرام میں نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری کے بعد شرکائمیں اسناد تقسیم کی گئیں۔تقریب کے اختتام پر تمام شرکائکے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اپنے مرحومین شہدا پاک فوج اور ملک کی ترقی اور سربلندی کے لیئے دعائیں کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...