راولپنڈی ، پولیس پارٹی پر فائرنگ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
گرفتار ملزمان سے چند روز قبل شہری سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی کار اور اسلحہ بھی برآمد
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی کے علاقے صدر بیرونی میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہو گیا ہے ۔ گرفتار ملزمان سے چند روز قبل شہری سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی کار اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیاہے ۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس پارٹی نے سنیپ چیکنگ کے دوران کار سوار تین مشتبہ ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔
فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوں نے گزشتہ رات بھی پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ان کا ایک ساتھی زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے ۔ زخمی ملزمان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments