موسمیاتی تبدیلی ، ہمیں ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا ، ڈاکٹر شزرہ
پاکستان کا عالمی گرین ہاؤس گیسز میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم لیکن متاثر زیادہ ہیں ،خطاب
اسلام اباد(اپنے رپورٹرسے )وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر شزرہ منصب کھرل نے کہا ہے کہ پاکستان کا عالمی گرین ہاؤس گیسز میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے تاہم یہ موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے ہمیں ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا نگران ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس سے عام شہری کو موسمیاتی تبدیلیاں سے متعلق ایونٹس کی مکمل اور مستند معلومات دستیاب ہو سکے گی ۔ان خیالات کا اظہار شزرہ منصب نے کاپ31کے دوران پاکستان کے موسمیاتی خطرات اور ارلی وارننگ کے لیے تیار کردہ جیو اے آئی پلیٹ فارم کے \"نگران\" کی پاکستانی پویلین میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اے آئی جیو نیوی گیٹرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاصم جاوید اور دیگر نے بھی خطاب کیا، تقریب میں جرمن واچ کی پالیسی ایڈوائزر ایڈاپٹیشن اینڈ لاس اینڈ ڈیمیج میگڈالینا میروالڈ، زیرو 13کے منیجنگ ڈائریکٹر لنکن ٹی او، واٹر ایڈ پاکستان کے ریجنل ٹیکنیکل ایڈوائزر برائے کلائمیٹ ریزیلینٹ واش ڈاکٹر شکیل ، ایس ڈی پی آئی کی ایسوسی ایٹ ریسرچ فیلو زینب نعیم اوردیگر نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments