ایف آئی اے کی کارروائی ،برطانیہ ویزا فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی ،برطانیہ  ویزا فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے برطانیہ ورک ویزا فراڈ میں ملوث ملزم ماجد کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 330/2026 درج ہے ۔۔۔

 شکایت کنندہ کے مطابق ملزم نے اپنے بھتیجے نعمان علی کو برطانیہ میں بطور میسن (Mason) ورک ویزا پر بھجوانے کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر 34 ہزار پاؤنڈ اور 4 لاکھ 65 ہزار روپے وصول کیے ۔ملزم نے بعد ازاں 25 ہزار 500 پاؤنڈ واپس کیے ، تاہم باقی ماندہ 8 ہزار 500 پاؤنڈ اور 4 لاکھ 65 ہزار روپے واپس نہ کیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...