پاکستان اور ملائیشیا کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم

پاکستان اور ملائیشیا کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم

ترقی اور خوشحالی کے اصول ملائیشیا کی خارجہ پالیسی کی رہنمائی کر رہے ،ہائی کمشنر

اسلام آباد (الماس حیدر نقوی )پاکستان میں ملائیشیا کے ہائی کمشنر سفیر داتو محمد اظہر مزلاں نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان سیاحت، تعلیم اور کاروبار کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملائیشیا کی جانب سے سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے جاری \'وزٹ ملائیشیا\' مہم کو 2027ء تک توسیع دی گئی ہے ۔ ان کے مطابق 2025ء میں تقریباً چار کروڑ 20 لاکھ بین الاقوامی سیاحوں نے ملائیشیا کا دورہ کیا جبکہ 2026ء کے لیے چار کروڑ 70 لاکھ سیاحوں کی آمد کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار پاکستان میں ملائیشیا کے ہائی کمشنر سفیر داتو محمد اظہر مزلاں اور ان کی اہلیہ تو پوان امالیہ امانی لی عبداللہ کی طرف سے اسلام آباد میں ملائیشیا کے ہائی کمیشن میں اظہارِ تشکر کے لیے خصوصی تقریب کے دوران کیا۔ جس میں سفارتی برادری کے ارکان، پاکستانی حکام، کاروباری شخصیات، تھنک ٹینکس کے نمائندوں اور ملائیشیا کے دوستوں نے شرکت کی۔تقریب کا مقصد ان تمام شراکت داروں اور متعلقہ شخصیات کا شکریہ ادا کرنا تھا جنہوں نے گزشتہ برسوں کے دوران ملائیشیا کے ہائی کمیشن کے ساتھ دوستی، تعاون اور روابط کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کیا۔ اس موقع پر شرکاء کو باہمی تعلقات کی تجدید اور پیشہ ورانہ و ذاتی روابط مزید مضبوط بنانے کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔ ملائیشیا کے ہائی کمشنر داتو محمد اظہر مزلاں نے کہا کہ یہ اجتماع محض اظہارِ تشکر کی تقریب نہیں بلکہ امن، ترقی اور خوشحالی کے ذریعے ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے ملائیشیا کے عزم کا عکاس بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ امن، ترقی اور خوشحالی کے اصول طویل عرصے سے ملائیشیا کی خارجہ پالیسی کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...