سبسڈائزڈ آٹے کی تقسیم کا موجودہ طریقہ کار تبدیل کیا جائے ،ظہوربھٹی
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)صدر فلور ڈیلرز ایسوسی ایشن راولپنڈی اسلام آباد ظہور بھٹی نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں سبسڈائزڈ (سرکاری) آٹے کی تقسیم کا موجودہ طریقہ کار غیر مؤثر اور ناقص ہونے کے۔۔۔
باعث شہر کی آبادی کی اکثریت سستے آٹے کے حصول سے محروم ہے کیونکہ صرف فیئر پرائس شاپس کے ذریعے راولپنڈی جیسے گنجان آباد شہر کی ضروریات پوری کرنا کسی صورت ممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سپلائی سسٹم سے بمشکل 20 فیصد شہری ہی مستفید ہو پا رہے ہیں جبکہ 80فیصد عوام شدید مشکلات کے باوجود سرکاری آٹے سے محروم ہیں، آٹے کی فراہمی کا پرانا اور کامیاب سپلائی سسٹم فوری طور پر بحال کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments