شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ۔۔
اس سلسلے میں ڈی آئی جی علی وسیم نے تھانہ رمنا کے ایک مقدمے میں مطلوب ملزم کو تھانہ بھارہ کہو کی حدود سے ٹریس کرکے گرفتار کرنے پر ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات سے نوازا۔ ڈی آئی جی نے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ فرض شناسی، محنت اور پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ فرائض کی انجام دہی قابلِ تحسین ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments